اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ابوعبداللہ کوزووی نامی داعش سرغنہ عین العرب کے مضافات میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔ المیادین ٹی وی کے نامہ نگار نے بھی رپورٹ دی ہے کہ دہشتگرد گروہوں نے حلب میں الزھرا کے جنوبی علاقوں کو مارٹرگولوں اور دھماکا خیز کیپسولوں سے نشانہ بنایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے کی عوامی کمیٹیوں نے مسلح دہشتگردوں کے خلاف جوابی کاروائی کی ہے۔ جنوب مغربی حلب عامریہ، الطراب، کرم اور خالدیہ سے بھی جھڑپوں کی خبریں ہيں جن میں بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ شامی فوج نے بھی ان علاقوں کو اپنے حملوں کانشانہ بنایا ہے۔
.......
/169